ہزاروں سیاسی کارکنوں کے قتل کا الزام‘چاڈ کے سابق صدر اورڈکٹیٹر”ہابرے“ سینیگال سے گرفتار
سینیگال (نوائے وقت رپورٹ) چاڈ کے سابق صدر اور ڈکٹیٹر حسنے ہابرے سینیگال سے گرفتار کرلئے گئے۔ روسی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پر دوران اقتدار ہزاروں سیاسی کارکنوں کے قتل کا الزام ہے۔ حسنے ہائرے 1982ءسے 1990تک چاڈ کے صدر رہے۔