پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ، سرکردہ رکن کو سربراہ چنا جائےگا:ذرائع
اسلام آباد (ثناءنیوز) قومی سلامتی کی پالیسی کے معاملے پر متفقہ ورکنگ پیپر کی تیاری کے لئے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے وزیر اعظم کی جانب سے حتمی فیصلہ پر سپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کے لئے پارلیمینٹ میں موجود جماعتوں سے نامزدگیاں طلب کریں گے بیس رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان متوقع ہے آئندہ چند روز میں وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت قومی کانفرنس متوقع ہے عسکری قیادت اور حساس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے ۔ قومی سلامتی پالیسی کے لئے مختلف سطح پر ورکنگ پیپرز کی تیاری شروع ہے۔ ثناءنیوز کے مطابق سرکاری ذرائع نے رواں ہفتے وزیر اعظم نواز شریف کے پارلیمنٹ میں موجود تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین سے رابطوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ داخلی و خارجی محاذ پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے قومی پالیسی پر مشاورت کے لئے وفاقی حکومت کی میزبانی میں کل جماعتی کانفرنس اگلے ہفتے متوقع ہے۔ قومی کانفرنس کی ان تجاویز کو بحث کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ جو مجوزہ اے پی سی کے بعد ہوگی سرکردہ رکن پارلیمنٹ کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا سربراہ چنا جائے گا پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کو کمیٹی میں نمائندگی دی جائے گی۔ مجوزہ قومی کانفرنس میں قیام امن، پاکستان کی آزادی وخودمختاری کے تحفظ ، علاقائی سالمیت فاٹا میں مفاہمتی وسیاسی عمل شروع کرنے کی حکمت عملی پر تجاویز مرتب کی جائیں گی۔