”امداد کا مطالبہ مناسب نہیں“ نواز شریف کی دفتر خارجہ کی بریفنگ پر ناپسندیدگی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات میں امداد کا مطالبہ شامل کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات سے قبل دفتر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دی جس میں دفترخارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کو برطانوی وزیراعظم سے امداد لینے کا مشورہ دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے برطانیہ سے امداد مانگنے کے دفتر خارجہ کے مشورے پر اظہار برہمی کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امداد کا مطالبہ چاہے زبانی ہو یا تحریری غیر مناسب ہے۔