• news
  • image
  • text

بزدلانہ کارروائیوں سے دہشت گردی کیخلاف موقف کمزور کرنا ممکن نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(بیورو رپورٹ+ اے پی پی) وزےراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹا¶ن مےں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے واقعہ مےں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقےن سے تعزےت اور زخمےوں کی جلد صحت ےابی کی دعا کی ہے۔ اےک بےان مےں انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھےلنے والے بزدلی کا مظاہرہ کررہے ہےں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کےا اےسی بزدلانہ کارروائےوں سے دہشت گردی کے خلاف حکومت کے موقف کو کمزور کرنا ممکن نہےں۔اے پی پی کے مطابق وزےراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اتوار کو اہم سرکاری مصروفےات کی وجہ سے اسلام آباد مےں تھے انہےں جب ہزارہ ٹاون واقعہ کا علم ہوا تو اپنی تمام مصروفےات ترک کرکے کوئٹہ پہنچنے کا فےصلہ کےا وہ اس دوران اعلیٰ حکام سے مسلسل رابطے مےں رہے اور واقعہ کے بار ے مےں اپ ڈےٹ لےتے رہے اور انہےں ہداےات دےں۔ 

epaper
کوئٹہ: خودکش دھماکے کی جگہ پر سکیورٹی اہلکار شواہد اکٹھے کر رہے ہیں

ای پیپر-دی نیشن