نواز شریف نے دورہ برطانیہ کی دعوت قبول کر لی، تعلقات مستحکم ہونگے: ذرائع برطانوی ہائی کمشنر
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی طرف سے دورہ برطانیہ کی دعوت قبول کر لی ہے۔ برطانوی ہائی کمشن کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ برطانیہ سے پاکستان برطانیہ تعلقات مستحکم ہونگے۔