• news
  • image

ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی باکسنگ ٹیم اردن چلی گئی

ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی باکسنگ ٹیم اردن چلی گئی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی چار رکنی باکسنگ ٹیم اردن کے دارلحکومت عمان میں ہونے والی ایشین کنفیڈریشن باکسنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئی۔ پاکستان ٹیم میں دو باکسرز کے علاوہ دو آفیشلز شامل ہیں۔ ایشین کنفیڈریشن باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی باکسر دو کیٹگریز میں حصہ لینگے جن میں 60 اور 64 کلو گرام شامل ہیں۔ 60 کلو گرام میں میربالاج جبکہ 64 کلو گرام کلاس میں عامر خان ملک کی نمائندگی کرینگے۔ آفیشلز میں اقبال حسین منیجر جبکہ علی بخش کوچ کے فرائض انجام دینگے۔ پاکستان ٹیم کے منیجر و سیکرٹری باکسنگ فیڈریشن اقبال حسین نے روانگی سے قبل خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان ٹیم ایشین چیمپیئن شپ میں اچھے سے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے زیادہ باکسرز کو بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں نمائندگی نہیں کرا سکے ہیں امید ہے کہ میربالاج اور عامر خان پاکستان کا نام روشن کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے فیڈریشن اپنے محدود وسائل میں رہ کر زیادہ سے زیادہ باکسرز کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرانے کی کوشش کرے گی۔
 

epaper

ای پیپر-دی نیشن