• news
  • image

فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ آج سلیکشن کمیٹی کے حوالے کی جائےگی:اقبال قاسم

فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ آج سلیکشن کمیٹی کے حوالے کی جائےگی:اقبال قاسم

لاہور (اے پی پی) دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کےلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میںہونے والے فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ آج پیر کو سلیکشن کمیٹی کے حوالے کی جائے گی۔ شاہد آفریدی ، عبدالرحمان، حارث سہیل ، شعیب مقصود ، رضا حسن ، ناصر جمشید ، محمد عرفان ، ذوالفقار بابر ، شرجیل خان اور عثمان قادرکا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں فٹنس ٹیسٹ ہوا جس میں پی سی بی کے میڈیکل بورڈ اور ٹرینر کی طرف سے ایکسپلوسو پاور ، فلیکس بیلیٹی ٹیسٹ ، اپر باڈی سٹرینگتھ، کور سٹیبیلیٹی ٹیسٹ ، سپیڈ اینڈ ایگیلیٹی ٹیسٹ، کارڈو ویسکولر فٹنس ٹیسٹ لئے گئے۔ کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ اور پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعد یکم جولائی کو دور ہ ویسٹ انڈیز کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔ پاکستانی ٹیم 8 سے 28 جولائی تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ اور پرفارمنس کا جائزہ لینے کے لئے چیف سلیکٹر اقبال قاسم آج پیر کے روز کراچی سے قذافی سٹیڈیم لاہور پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کےلئے ٹیم کے انتخاب کے لئے کافی کام ہوچکا ہے تاہم کھلاڑیوں کی فٹنس رپورٹ اور پرفارمنس کا جائزہ پیر کے روز لیا جائے گا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن