• news

قومی جونیئر سکواش ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

قومی جونیئر سکواش ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

اسلام آباد(اے پی پی) قومی جونیئر ٹیم 20 ویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آج پیر کو وطن کو واپس پہنچے گی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق ایونٹ میں چار مرد اور دو خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ مرد کھلاڑیوں میں علی بخاری نے ایشین جونیئر کا ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ خواتین میں سعدیہ گل نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن