• news

نیشنل گیمز : 47 گولڈ میڈلز کیساتھ پاکستان آرمی کا پہلا نمبر....نیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

نیشنل گیمز : 47 گولڈ میڈلز کیساتھ پاکستان آرمی کا پہلا نمبر....نیوی نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی

اسلام آباد+لاہور(نیوز ایجنسیاں+ سپورٹس رپورٹر) وفاقی دارلحکومت میں جاری نیشنل گیمز کے دوسرے روز اتوا رکو پاکستان آرمی کے کھلاڑی گیمز میں مکمل طور پر چھائے رہے اور 47گولڈ میڈلز کیساتھ مجموعی طور پر 85پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن کو مستحکم کر لیا ہے جبکہ پاکستان نیوی 6گولڈ میڈل جبکہ پنجاب 5گولڈ میڈلز کیساتھ میڈل ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستان آرمی نے جمناسٹک میں 8، سوئمنگ میں 19، سائیکلنگ میں 4کبڈی میں 1، کراٹے میں 4، اتھلیٹکس میں 8، بیڈمنٹن میں 1اور روئنگ میں 2گولڈ میڈلز کیساتھ 47میڈلز حاصل کئے جبکہ چاندی کے 30اور کانسی کے 8میڈلز کیساتھ مجموعی طور پر 85میڈلز حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر برقرار ہے ، پاکستان نیوی کی ٹیم نے سونے کے6، چاندی کے 10، کانسی کے 14میڈلز حاصل کرتے ہوئے 24مجموعی میڈلز حاصل کئے ، پنجاب کے اتھلیٹس نے دوسرے دن بہتر کھیل پیش کیا اور سونے کے5 , چاندی کے 6اور کانسی کے 14میڈلز کیساتھ 25مجموعی میڈلز اپنے نام کئے ۔ پاکستان ائیر فورس سونے کے 2اور کانسی کے 2، پاکستان ریلویز 1سونے ، 4چاندی ، 3کانسی جبکہ بلوچستان کی ٹیم کے چاندری کے 3اور کانسی کے 5میڈلز اپنے نام کئے ۔ روئنگ اےونٹ مےں پاکستان نےوی نے 6گولڈ اور دو سلور مےڈلز کے ساتھ ٹرافی جےت لی جبکہ پاکستان آرمی نے دو گولڈ اور 7سلور مےڈل کے ساتھ دوسری پوزےشن حاصل کی ۔پنجاب نے دو نقرئی تمغوں کے ساتھ تےسرا نمبر حاصل کےا ۔بیڈمنٹن کے ٹیم ایونٹ میں پاکستان آرمی نے سونے، پنجاب نے چاندی اور اسلام آباد نے کانسی کے تمغے میں کامیابی حاصل کی ۔ اسکواش مقابلوں میں پاکستان ائیر فورس کے فرحان زمان نے خیبر پختونخواہ کے منصور زمان کو 3-0سے شکست دیکر سونے کا میڈل اپنے نام کیا جبکہ اتھلیٹکس کے مقابلوں میں لانگ جمپ میں ائیر فورس کے سمیع اللہ نے پہلی ، آرمی کے محمد ریاض نے چاندی اور پنجاب کے محمد عمران نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ڈسکس تھر و میں آرمی کے بشارت علی اورشمشاد نے سونے اور چاندی جبکہ ائیر فورس کے محمد شمس نے کانسی کے تمغے میں کامیابی حاصل کی ۔ خواتین کی ہائی جمپ میں آرمی کی شازیہ ارشاد اور سدرہ کوثر نے پہلی اور دوسری جبکہ سندھ کی حنا رفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 4بائی 400میٹر ریلے میں پنجاب نے پہلی ، آرمی نے دوسری جبکہ ریلویز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ 10000میٹر مینر ایونٹ میں آرمی کے محمد نواز اور اسرار خان نے سونے اور چاندی جبکہ ائیر فورس نے وقاص نے کانسی کے تمغے میں کامیابی حاصل کی ۔

ای پیپر-دی نیشن