• news

پاسپورٹ محکمہ کی کرپشن

پاسپورٹ محکمہ کی کرپشن

مکرمی!پاسپورٹ کے محکمہ میں کرپشن کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔پاسپورٹ جمع کروانا ہو یاوصول کرنا رشوت کے بغیر ممکن نہیں لیکن پولیس گروپ کے قابل آفیسر ذوالفقارچیمہ کے ڈی جی پاسپورٹ چارج سنبھالنے کے بعد پاسپورٹ دفاتر میں کرپشن میں نمایاں کمی واقع ہوئی بلکہ ایک سال سے جاری نہ ہونیوالے لاکھوں پاسپورٹ تیار کرکے جاری بھی کردیئے گئے۔ذوالفقار چیمہ نے پاسپورٹ دفاتر میں ایجنٹوں کے داخلہ پر پابندی کو یقینی بنایا اور پاسپورٹ دفاتر کے اچانک خود دورے بھی کئے اور سائلین سے انکی شکایات بھی سنیں لیکن اب انہیں وفاقی حکومت نے تبدیل کرکے آئی جی موٹر وے پولیس تعینات کردیا ہے جس کے بعد پاسپورٹ دفاتر میں دوبارہ ایجنٹ اور کرپٹ مافیا کا راج پیدا ہوجائیگا جس سے شہریوں کے مسائل میں دوبارہ اضافہ ہو جائیگا۔(میاں نعیم اقبال: سیالکوٹ)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

ای پیپر-دی نیشن