بہبود فنڈ سے سکالر شپ ؟
بہبود فنڈ سے سکالر شپ ؟
مکرمی! صوبائی سرکاری ملا زمین کے بچوں کو صوبائی بہبود فنڈ سے بورڈ کے کسی امتحان میں 60 فیصد نمبر حاصل کر کے مزید تعلیم حاصل کرنے پر سکالر شپ دیا جاتا ہے بہبود فنڈ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی ہونے والی رقم ہوتی ہے میری بیٹی نے 2009 میں بی اے پاس کر کے ایم اے میں داخلہ لیا سکالر شپ نہ مل سکا کیونکہ بی اے میں% 60 سے نمبر کم تھے۔ ایم اے پنجاب یونیورسٹی سے پاس کر کے بی ایڈ میں داخلہ لیا ایم اے میں مطلوبہ نمبر ہیں لیکن سیکرٹری بہبود فنڈ الفلاح بلڈنگ لاہور کے آفس کی طرف سے اعتراض ہے کہ بی اے میں نمبر 60 فیصد سے کم ہیں اس لئے سکالر شپ جاری نہیں کیا جا سکتا جرم یہ ہے کہ ایم اے میں فرسٹ ڈویژن یا مطلوبہ نمبر ہیں اس لئے ایم اے کی ڈگری کو تسلیم کرنے کی بجائے بی اے کی ڈگری طلب کی گئی ہے۔ حکومت ہائر ایجوکیشن حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے لیکن سیکرٹری بہبود فنڈ کا آفس حکومت کی اس پالیسی کے برعکس کام کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ اس کا نوٹس لیں اور ایم اے کی ڈگری کو تسلیم کر کے سکالر شپ جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔ ( علی محمد ریٹائرڈ سیکنڈری سکول ٹیچر مکان نمبر 520 بلاک نمبر 3 بی ٹو ٹاﺅن شپ لاہور)