• news
  • image

پاکستان، ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر آئندہ سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گی: سیکرٹری پٹرولیم

پاکستان، ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر آئندہ سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گی: سیکرٹری پٹرولیم

کراچی (این این آئی) سیکرٹری پٹرولیم عابد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر آئندہ سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گی، پاکستان کو یومیہ سات سو پچاس ملین کیوبک فٹ گیس ملے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے گا، جس سے ملک میں جاری گیس کا بحران کم کرنے میں مدد ملے گی، انھوں نے کہا کہ سینیٹ کی کمیٹی برائے پٹرولیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایران سے گیس فراہم کے لئے گوادر اور دیگر علاقوں میں پاور جنریشن یونٹس تعمیر کئے جائیں۔ پاک ایران گیس پائپ لائن گوادر، پسنی، اوماڑہ سمیت لسبیلہ کے ساحلی علاقوں سے ہوتی ہوئی لاڑکانہ اور نوابشاہ تک پہنچے گی۔ جس سے ابتدائی طور پر یومیہ سات سو پچاس ملین کیوبک فٹ گیس پاکستان کو ملے گی، جسے بڑھا کر ایک ارب کیوبک فٹ تک لے جایا جائے گا۔ منصوبے سے ملک میں پانچ ہزار میگاواٹ تک بجلی بھی پیدا کی جاسکے گی۔
سیکرٹری پٹرولیم

epaper

ای پیپر-دی نیشن