• news

کراچی میں امن کے لئے قرآن کی تلاوت اور اس پر عمل کرنا ہو گا:ثروت قادری

کراچی میں امن کے لئے قرآن کی تلاوت اور اس پر عمل کرنا ہو گا:ثروت قادری

 کراچی( نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک و شہر میں امن چاہئے تو قرآن پاک کی تلاوت اور اس پر عمل کرنا ہوگا نوجوان نسل ہمارا اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں حکومت نیو جنریشن کی تعلیم و ترقی اور بے روزگار نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرے۔ اہل سنت کو ایک لڑی میں پرونے کےلئے پاکستان سنی تحریک جہد مسلسل جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم جامعہ محمدیہ شیریں جناح کالونی میں دستار بندی و تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ روادری، محبت، برداشت، امن و بھائی چارگی کے فلسفے کو سبوتاژ کرنے کے لئے یہود و ہنود کے ایجنٹ سازشیں کررہے ہیں۔ اسلام کے حقیقی فلسفے کو مسخ کرکے انتہا پسند دہشت گرد اپنا بناوٹی مذہب، طاقت اور اسلحے کے زور پر مسلط کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔ بانیان پاکستان کی اولادیں عوام اہل سنت دین کی سربلندی اور تحفظ کےلئے یہود و ہنود کے ایجنٹوں کیلئے تلوار ہیں۔ پاکستان سنی تحریک دہشت گردی کےخلاف نہ صرف آواز بلند رکھے گی بلکہ اسلام اور پاکستان کو نقصان پہنچانے والوں کے چہروں کو بے نقاب کرے گی۔
 ثروت قادری

ای پیپر-دی نیشن