• news

کرغزستان میں امریکہ کو دیئے گئے مناس فضائی اڈے کی لیز کی مدت پوری ہوگئی

بشکیک (اے پی پی)کرغزستان میں امریکہ کو دیئے گئے مناس فضائی اڈے کی لیز کی مدت پوری ہوگئی۔ کرغز حکومت نے مناس کا فضائی اڈہ خالی کرنے کیلئے واشنگٹن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ اتوار کو کرغز وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مناس ٹرانزٹ سنٹر کے حوالے سے تمام معاہدے جولائی 2014ءمیں غیر موثر ہو جائیںگے۔ 20 جون کو کرغز پارلیمنٹ کے اراکین نے کثرت رائے سے ایئر بیس کی لیز کی مدت میں اضافے کی مخالفت کی تھی تاہم واشنگٹن پرامید ہے کہ ایئر بیس زیادہ کرائے پر ان کیلئے دستیاب ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن