اوسلو: کشمیریوں کے احساسات بھارت کی سمجھ سے بالاتر ہیں
اوسلو(ثناءنیوز) کشمیریورپین الائنس کے صدر سردارپرویزمحمود نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں کے احساسات اور خواہشات کو درک نہیں کررہا۔کشمیریوں کے احساسات بھارتی سمجھ سے بالاتر ہیں، معمولی مراعات حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں۔پرویزمحمودنے یہ باتیں اپنے ایک بیان میں کہیں۔ انھوں نے بھارتی حکمران جماعت کی سربراہ سونیاگاندی کے 26جون کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا حل بھارتی کی نام و نہاد جمہوریت میں نہیں۔