• news

مشرف کے ٹرائل کیلئے حکومتی کمیٹی غیرآئینی ہے: بابر اعوان

لاہور (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے ٹرائل کے لئے حکومتی کمیٹی مکمل طور پر غیرآئینی ہے کیونکہ آئین میں کمیٹی بنانے کا اختیار صرف عدلیہ کے پاس ہے، صرف پرویز مشرف ہی نہیں تمام فوجی آمروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ سپریم کورٹ وفاقی حکومت کو اصغر خان سمیت تمام فیصلوں پر عمل کرنے کا حکم جاری کرے۔ گذشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کا کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت ”سیف الرحمن“ انداز میں پرویز مشرف کا ٹرائل کرنا چاہتی ہے اور ضرورت سے زیادہ جلدی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ سیاست عدلیہ، اور بیورو کریسی سمیت ہر جگہ ”باقیات“ موجود ہیں۔ 23مارچ 1956 سے آئین توڑنے اور آئین توڑنے والوں کو سپورٹ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کے لئے حکومت کو مجسٹریٹ کے پاس جانا ہوتا ہے جو انکوائری کمیٹی قائم کریں گے مگر حکومت نے ازخود ہی کمیٹی قائم کر دی ہے جو غیرآئینی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن