امریکہ صہیونی فوج کو جدید مال بردار طیارہ فراہم کریگا
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ صہیونی فوج کو جدید مال بردار طیارہ فراہم کرےگا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون سپر ہر کولیس ماڈل کا ایک جدید ترین مال بردار طیارہ صہیونی فوج کو عطیہ کرنا چاہتی ہے۔عبرانی نیوز ویب سائیٹ نے صہیونی سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سپر ہرکولیس طیارے کی صہیونی فضائیہ کو حوالے کرنے کے بارے میں امریکی حکام میں بات چیت جاری ہے۔