• news

شیخوپورہ : صنعتی اداروں کو رشوت لیکر بجلی کی فراہمی کرنے کیخلاف سول سوسائٹی کا شدید احتجاج

شیخوپورہ : صنعتی اداروں کو رشوت لیکر بجلی کی فراہمی کرنے کیخلاف سول سوسائٹی کا شدید احتجاج

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی ) شہری آبادیوں کو مسلسل 7تا 9گھنٹے بجلی سے محروم رکھ کر صنعتی اداروں کے بعض مالکان سے ملی بھگت کر کے انہیں 10ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے بجلی کی فراہمی کے خلاف شیخوپورہ کی سول سوسائٹی کا احتجاج جاری ہے بجلی کی فروخت بند کروانے کیلئے وکلاءبرادری بھی میدان میں اتر آئی ہے ادارہ برائے تحفظ حقوق شہریاں کے سربراہ پروفیسر مشتاق احمد راحت کی تجویز پر تاجر تنظیموں اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے صنعتی اداروں کو بجلی فروخت کرنے والے بعض افسروںکے خلاف مشترکہ جدوجہد کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چودہری بوٹاطاہر اور سابق صدر بار ایسوسی ایشن ملک نصراللہ وٹو خان نے بتایا ہے کہ شیخوپورہ میں لیسکو کے بعض افسر تعینات ہو گئے ہیں جن کی بے حسی اور طمع نفسانی کی وجہ سے شیخوپورہ کی واپڈا کے طے کردہ شیڈول سے زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا عذاب برداشت کر نا پڑ رہا ہے انہوں نے بتایا اس بار ے میں وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ لیسکو کے ذرائع نے ملی بھگت وغیرہ کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن