• news

مسلم لیگ (ن) کی حکومت ڈرون حملے رکوانے کیلئے سنجیدہ ہے : رائے منصب

مسلم لیگ (ن) کی حکومت ڈرون حملے رکوانے کیلئے سنجیدہ ہے : رائے منصب

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی رائے منصب علی خاں کھرل نے کہا ہے کہ حکومت امریکی ڈرون حملوں کے معاملہ کے حل کے لئے سنجیدہ ہے کسی کو خودمختاری پر وار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے عوامی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا نصب العین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر علاقہ معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے حلقہ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ توانائی بحران کے خاتمہ کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں جنرل (ر) پرویزمشرف نے جو بویا وہ کاٹنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ عوام نے ووٹ دیتے وقت جو توقعات وابستہ کی تھیں میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کی قیادت میں ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ بجلی و پانی چور اپنا قبلہ درست کر لیں تھانیدار اور پٹواری حقیقی معنوں میں عوام کی نوکری کریں پاکستان مسلم لیگ (ن) جلد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروائے گی اس موقعہ پر رہنما مسلم لیگ (ن) راﺅ فہیم السلام خاں، رائے توصیف احمد کھرل، ملک علی عمران اعوان ایڈووکیٹ، چودہری سرور خاں، ملک ظفروسیر اور رائے رضوان سلطان کھرل و دیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن