• news

خیبر پی کے میں حکومت کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے کھلا چیلنج ہے : ابوبکر مشتاق

خیبر پی کے میں حکومت کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے کھلا چیلنج ہے : ابوبکر مشتاق

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف شیخوپورہ کے ضلعی رہنماءابوبکرمشتاق ورک نے کہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت کرنا کسی بھی سیاسی جماعت کےلئے کھلا چیلنج ہے پاکستان تحریک انصاف عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے صوبے میں امن و امان کے قائم کےلئے تمام اقداما بروئے کار لائے گی صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ابوبکرمشتاق ورک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صوبہ کے پی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں ہونیوالی دہشت گردی کے واقعات اور بم دھماکوں و ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی اور بم دھماکے کروانا غیر ملکی ایجنسیوں کی گہری سازش ہے کوئی بھی مسلمان مسجدوں مدرسوں اور نماز جنازہ میں دہشت گردی انتہائی سفاکی ہے، دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہے، پاکستان تحریک انصاف دہشت گردی کے واقعات میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ایسے ملک دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کےلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن