• news

نارنگ منڈی ہسپتال میں ادویات نہ ملنے پر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

نارنگ منڈی ہسپتال میں ادویات نہ ملنے پر شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

نارنگ منڈی (نامہ نگار) نارنگ منڈی کے واحد سرکاری ہسپتال میں ادویات نہ ملنے ایکسرے تک کی سہولیات نہ ہونے پر شہریوں نے اعظم علی باجوہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے کہا کہ ہسپتال کا کوئی پرسان حال نہیں یہ 140دیہات کا واحد ہسپتال ہے جہاں کی اکلوتی ایمبولینس کی سال سے فنی خرابی کے باعث زنگ آلود ہو رہی ہے ایکسرے اور الڑا ساﺅنڈ فنی خرابیوں کے باعث بیکار پڑی ہیں۔ ہسپتال میں ایک ڈاکٹر تعینات ہے جسے دوسرے شہروں کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی جانا پڑتا ہے اس طرح روزانہ سینکڑوں مریضوں کو مایوس جانا پڑتا ہے اور طبی سہولیات نہ ہونیکی وجہ سے مریض مجبوراً عطائیوں کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن