نوائے وقت کی خبر پر ایکشن، ڈی ایچ او خسرہ ٹیموں کو چیک کرنے نارنگ منڈی پہنچ گئے
نوائے وقت کی خبر پر ایکشن، ڈی ایچ او خسرہ ٹیموں کو چیک کرنے نارنگ منڈی پہنچ گئے
نارنگ منڈی (نامہ نگار) خسرہ سے بچاﺅ کی ویکسیئن پلانے میں عملہ کی کوتاھی کی خبر روز نامہ نوائے وقت میں شائع پر ڈی ایچ او شیخوپورہ و دیگر افسران کے ساتھ نارنگ منڈی پہنچ گئے شہریوں کی شکایات سننے کے بعد سینئر آفیسر تحصیل فیروز والا چودہری ممتاز بسرا کی زیر نگرانی نارنگ منڈی پریس کلب میں ہنگامی کیمپ لگایا گیا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں بچے اکھٹے ہو گئے شام تک لوگوں کا رش رہا اور ویکسیئن پلائی جاتی رہی افسران نے صورتحال دیکھ کر عملہ کو سرزنش کی لوگوں نے داد دی اور روز نامہ نوائے وقت زندہ باد کے نعرے لگائے۔