• news

خسرہ کا مرض ایک مریض سے دوسرے میں تیزی سے پھیلتا ہے : ڈاکٹر رفعت

خسرہ کا مرض ایک مریض سے دوسرے میں تیزی سے پھیلتا ہے : ڈاکٹر رفعت

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) خسرہ ایک وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے ےہ ایک متعدی مرض ہے جو ایک سے دوسرے بچوں میں تیزی کے ساتھ پھیلتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر رفعت ساجد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خسرہ جیسے ہی بچوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا ہے تو پہلے تیز بخار پھر کمزوری اور نکاہت کے بعد تین، چار دنوں میں جسم پر سرخ دانے گردن اور چہرے سے شروع ہو کر جسم پر پھیلتے ہوئے ٹانگوں اور پاﺅں تک پہنچ جاتے ہیں اور اسی دوران بچوں کو نزالہ، کھانسی، زکام اور آنکھوں میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے اور بچوں کو رات کے وقت کھانسی زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ خسرہ وائرس میں مبتلا صحت مند بچے جلد ہی ایک ہفتے میں ٹھیک ہوجاتے ہیں جبکہ کمزور بچے صحت مند ہونے میں تھوڑا سا وقت لیتے ہیں لہذا والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ سے بچاﺅ کے لئے حفاظتی ٹیکے بروقت لگوائیں تاکہ ان کے بچے خسرہ وائرس جیسی متعدد مرض سے بچ سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن