جعلی ادویات کی فروخت پر 2کلینک سیل نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے
جعلی ادویات کی فروخت پر 2کلینک سیل نمونے لیبارٹری بھجوا دیئے
پتوکی (نامہ نگار) ڈرگ انسپکٹر پتوکی کے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں پر چھاپے جعلی اور غیر قانونی ادویات فروخت کرنے پر کلینک سیل۔ جعلی ادویات کے سیمپل لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے ڈرگ انسپکٹر پتوکی رانا افتخاراحمد نے نعیم کلینک (کھڈیاں ) بشیر میڈیکل سٹور پھولنگر کو سیل کر کے چالان ڈرگ انسپکٹر کورٹ میں بھجوا دیئے ہیں جب کہ رحمن فارمیسی سرائے مغل، بابر فارمیسی سرائے مغل اور نویدعباس میڈیکل سٹو ر سرائے مغل کو جعلی اور غیر قانونی ادویات فروخت کرنے پر سیمپل ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں۔