• news

سوئس حکام کو دوسرا خط زرداری پرویز اشرف نائیک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

سوئس حکام کو دوسرا خط زرداری پرویز اشرف نائیک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سوئس حکام کو دوسرا جعلی خط ڈالنے سے متعلق پٹیشن دائر کر دی گئی جس میں صدر زرداری، سابق وزیراعظم پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک اور سابق سیکرٹری قانون یاسین عباسی کو فریق بناتے ہوئے ان کے خلاف عدالت عظمیٰ سے توہین عدالت کی کارروائی، فوجداری مقدمات قائم کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سوئس حکام کو لکھا جانیوالا جعلی خط بدنیتی اور جعلسازی پر مبنی ہے۔ ذمہ داروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ سوئس بینکوں میں موجود قومی دولت واپس لانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔
دوسرا خط/ درخواست

ای پیپر-دی نیشن