پنجاب میں 5 افسران تبدیل، مومن آغا اطلاعات، جہانزیب خان خزانہ اور عثمان اختر انرجی کے سیکرٹری تعینات
پنجاب میں 5 افسران تبدیل، مومن آغا اطلاعات، جہانزیب خان خزانہ اور عثمان اختر انرجی کے سیکرٹری تعینات
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 5 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد جہانزیب خان سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو تبدیل کرکے سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب طارق باجوہ کو تبدیل کرکے چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا ہے۔ مومن آغا سیکرٹری زرعی مارکیٹنگ کو تبدیل کرکے سیکرٹری اطلاعات پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ امجد حسین ڈی جی پی آر پنجاب سے سیکرٹری اطلاعات کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ تعیناتی کے منتظر عثمان اختر باجوہ کو گریڈ 20 میں ترقی دیکر سیکرٹری انرجی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ محمد شعیب اکبر ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات ہوم ڈیپارٹمنٹ کو گریڈ 20 میں ترقی دیکر ڈائریکٹر انڈسٹری پنجاب تعینات کیاگیا ہے۔سعید اختر انصاری ڈائریکٹر پراونشل کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو ٹرانسفر کرکے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن تعینات کردیا ہے۔ عبدالرﺅف ممبر پنجاب پبلک سروسز ٹربیونل کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
تبادلے احکامات