• news

ایپکا پنجاب کا تنخواہوں میں مزید اضافے کیلئے آج سے مکمل قلم چھوڑ احتجاج کا اعلان

راولپنڈی (این این آئی) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن صوبہ پنجاب نے آج سے پنجاب بھر کے 36 اضلاع مےں مکمل قلم چھوڑ احتجاج کا اعلان کیا ہے، وفاقی اور پنجاب کے بجٹ مےں کلرکوں اور سرکاری ملازمےن و دےگر ٹےکنےکل سٹاف کی تنخواہوں مےں دےگر صوبوں کی طرح اضافہ نہ کئے جانے پر کلرک قلم چھوڑ احتجاج کرتے ہوئے اپنے اپنے دفاتر پر مطالبات پر مبنی بےنرز آوےزاں کرےں گے۔ ایپکا کے مرکزی صدر دوست محمد بروہی اور دیگر نے پنجاب کے کلرکوں اور سرکاری ملازمےن کو نظرانداز کئے جانے پر سخت تشوےش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا وہ دےگر صوبوں کی طرح سرکاری ملازمےن کی تنخواہوں مےں 15% اضافہ کرے کلرکوں اور سرکاری ملازمےن کو ٹائم سکےل دےا جائے۔ انہوں نے مزےد کہا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمےن کو صرف 10% اضافہ دے کر ٹرخانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم اس ناانصافی پر خاموش نہےں رہےں گے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ منگل کے روز قلم چھوڑ احتجاج کے علاوہ جلسے جلوس اور رےلےاں بھی نکالی جائےں گی۔

ای پیپر-دی نیشن