کراچی: ثاقب باکسر کی ہلاکت، لیاری آپریشن کے خلاف دھرنا، کئی گھنٹے ٹریفک جام
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) لیاری کے مکینوں نے ثاقب باکسر کی ہلاکت اور لیاری میں آپریشن کے خلاف ریلی نکالی اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے سامنے ڈاکٹر ضیاءالدین روڈ پر دھرنا دیا جہاں پی پی رہنما¶ں اور رینجرز حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ دھرنا کے باعث ریڈ زون جانے والے راستے بند اور ارد گرد کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی۔ گھنٹوں ٹریفک جام رہنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ متعدد گاڑیوں میں فیول بھی ختم ہو گیا، کئی ایمبولینسیں ٹریفک جام میں پھنسنے کی وجہ سے مریضوں کو بروقت ہسپتال نہ پہنچایا جا سکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شرکا نے لیاری میں ہلاک ہونے والوں کی تصویریں اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ بعد میں مظاہرین مذاکرات پر رضامند ہو گئے اور علاقہ مکینوں نے دس نکات پر مشتمل یادداشت پیش کی۔ پی پی کے رہنما¶ں عبدالقادر پٹیل اور سینیٹر یوسف بلوچ نے رینجرز حکام اور ڈپٹی کمشنر سا¶تھ کے ساتھ مذاکرات کئے اور 10 نکاتی یادداشت ڈپٹی کمشنر سا¶تھ کے حوالے کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے عبدالقادر پٹیل نے بتایا کہ ہم نے یادداشت ڈپٹی کمشنر سا¶تھ مصطفی جمال قاضی کے حوالے کر دی جو ڈی جی رینجرز کو پیش کریں گے۔ لیاری میں چادر اور چاردیواری کا تحفظ کیا جائے، نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے، رینجرز اپنے طریقہ کار کو بدلے، سابق عالمی باکسر کو سرعام قتل کر دیا گیا۔ مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے اور دھرنا ختم کر دیا گیا۔