• news

بیل آﺅٹ پیکیج نہ ملنے سے پیداوار میں تعطل آسکتا ہے، پاکستان سٹیل کا وزارت خزانہ کو خط

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان سٹیل نے وزارت خزانہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ بیل آﺅٹ پیکج نہ ملنے کے باعث پیداواری صلاحیت میں تعطل ہو سکتا ہے۔ پاکستان سٹیل حکام نے کہا ہے کہ خام سٹیل اور کوئلے کی درآمد نہ ہونے سے پیداوار میں تعطل ہو گا۔ خام سٹیل درآمد کرنے کے لئے 3 ارب روپے بھی اب تک جاری نہیں ہوئے۔ پاکستان سٹیل کے ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہ نہیں ملیں۔ حکومت نے پاکستان سٹیل کے نئے 11 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن