• news

سندھ حکومت نے پولیس افسران و اہلکاروں کی تنزلی اور واپسی کی سفارش کر دی

کراچی (وقائع نگار+نوائے وقت نیوز) حکومت سندھ کی قائم کردہ کمیٹی نے پولیس افسران و اہلکاروں کی تنزلی اور واپسی کی سفارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 197 پولیس افسران و اہلکاروں کی اصل عہدوں اور محکموں میں واپس کی تجاویز دیں۔ سمری 4 روز قبل وزیراعلیٰ سندھ کو منظوری کے لئے دی گئی تھی۔ کیڈر اور نان کیڈر پوسٹ پر ضم ہونے والے افسران کو بھی اصل عہدوں پر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خلاف ضابطہ ترقی پانے والے سول افسران کی بھی ان کے عہدوں پر واپسی کی سفارش کی گئی۔ واضح رہے کہ حکومت سندھ نے پولیس میں خلاف ضابطہ تقرریوں کے معاملے پر کمیٹی بنائی تھی۔ سپریم کورٹ نے 14 جون کو 3 ہفتوں میں خلاف ضابطہ تقرر و ترقی واپس لینے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن