کوئٹہ: سریاب مل سے سیکشن آفیسر اغوا ہو گیا بختیار آباد میں کنٹینر فائرنگ، حملہ آور فرار
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبائی دارالحکومت میں 4نامعلو م مسلح افراد محکمہ داخلہ کے سیکشن آفیسر کو اغواءکر کے لے گئے۔ سوموار کی صبح سید منظور شاہ بخاری اپنی رہائش گاہ واقع سریاب مل کالونی سے ناشتے کیلئے دکان سے سامان لینے جارہے تھے کہ راستے میں 4نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر انہیں اغواءکر لیااور نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کردی۔ علاوہ ازیں کراچی سے ادویات لے کر کوئٹہ آنے والے کنٹینر پر نامعلو م مسلح افراد کی فائرنگ سے کنٹینر کو نقصان پہنچا۔ تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیںملی۔ ڈرائیور سید سراج الدین کنٹینر میںادویات لے کر کراچی سے کوئٹہ آرہا رتھا کہ بختیار آباد کے علاقے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کنٹینر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںکنٹینر کے ٹائر پھٹ گئے ۔فرنٹیرر کو ر بلوچستان کے عملے کی جوابی کارروائی پر حملہ آور موقع سے فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے۔