• news

بےنظیر قتل کیس: پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقدمے کی نقول آج تقسیم ہوں گی

راولپنڈی (اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے مقدمے کی نقول کی تقسیم آج (منگل) کو تقسیم ہونگی۔ سابق صدرکو آج ہونے والی سماعت میں عدالت پیش ہونے کیلئے نوٹسز جاری کئے گئے۔ آج (منگل) کو ہونیوالی سماعت میں ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ چالان کی کاپیاں فریقین کو فراہم کی جائیں گے جس کے بعد باضابطہ طور پر عدالت ملزم جنر ل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی شروع کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن