کوہاٹ: گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے 2 بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی
کوہاٹ (ثناءنیوز) شہر کے علاقہ گڑھی مواز خان میں گھریلونا چاقی پر ایک شخص نے گھر میں فائرنگ کر کے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا جبکہ بیوی اور دو بچوں کو زخمی کر دیا۔ بعد میں ملزم نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کر لی۔ علاقہ گڑھی مواز خان حافظ آباد میں کرم ایجنسی کے رہائشی ولی خان نے گھر میں کسی بات پر طیش میں آکر اپنے بچوں اور بیوی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 14 سالہ صدف اور 8 سالہ قندیل موقع پر جاںبحق جبکہ 16 سالہ صفیہ بی بی، 10 سالہ ولید اور ملزم کی بیوی نور زادی زخمی ہو گئیں۔ بعد میں ملزم نے خود پر بھی فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔