شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ‘ 7 افراد جاں بحق
شمالی وزیرستان+ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) شمالی وزیرستان کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں امریکی ڈرون نے چار میزائل فائر کئے جس میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاسوس طیاروں نے گھر اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ادھر پشاور میں ایف آر کے علاقے ارھڑ میں شدت پسندوں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔