کپتان مصباح الحق نے ٹریننگ شروع کردی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ سے وطن واپسی کے چند گھنٹے بعد ہی قومی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹریننگ کا آغاز کردیا۔چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے ہی راو¿نڈ سے باہر ہونے کے بعد وہ چھٹیاں گزارنے کیلئے انگلینڈ میں رک گئے تھے۔ وہ لاہور پہنچے اور چند گھنٹے گھر میں آرام کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور پہنچ گئے۔