پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آج طلب
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں جنرل کونسل اجلاس 3 اگست کو لاہور میں طلب کر لیا ہے۔ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو جنرل کونسل اجلاس بلانے کی اجازت دیتے ہوئے حکم دیا کہ وہ جنرل کونسل اجلاس میں الیکشن رولز 2012ءکا جائزہ لے اور ایگزیکٹو باڈی کے منتخب ہونے والے افراد کے متعلق دیکھے کہ ان سیٹوں پر الیکشن کرانے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیس کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ہے جس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا۔