نیشنل گیمز میں میڈلز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کا اعلان
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک کمیٹی کی عبوری کمیٹی نے نیشنل گیمز میں میڈلز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کو کیش انعامات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشین انڈور گیمز میں غیر قانونی طور پر شرکت کرنیوالے پاکستانی اتھلیٹس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا جبکہ پی او اے کے انتخابات شیڈول کے مطابق 5جولائی کو ہی منعقد ہونگے ۔ اس امر کا اظہار پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کی عبوری کمیٹی کے سربراہ آصف باجوہ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سونے کا میڈل جیتنے والے ہر کھلاڑی کو 3ہزار روپے، چاندی کا میڈل جیتنے والے کو2ہزار روپے جبکہ کانسی کا تمغہ جیتنے والے کو 1500روپے کاانعام دیا جائیگا ۔ انعام کھلاڑیوں کی روانگی سے قبل ادا کر دیا جائیگا ۔