• news

سلمان بٹ کےخلاف مقدمہ کیلئے درخواست ، عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے + سپورٹس رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج صفدر بھٹی نے میچ فکسنگ میں ملوث قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست پر ایس ایچ او غازی آباد سے 9 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست گذار شہری گلاب علی نے م¶قف اختیار کیا کہ کرکٹر سلمان بٹ نے میچ فکسنگ جیسے جرم کا ارتکاب کر کے ملکی وقار کو مٹی میں ملا دیا ہے۔ اس کے اس اقدام اور پھر اعتراف جرام نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دئیے۔سلمان بٹ کےخلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 121-A کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں جس پر فاضل عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او سے آئندہ تاریخ پیشی پر رپورٹ طلب کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن