مخصوص چہروں کی سلیکشن آخر کب تک؟ : وقار یونس
لندن (بی بی سی رپورٹ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں چند مخصوص چہروں کا بار بار سلیکشن ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ مذاق ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کا مستقبل روشن نہیں۔ وقار یونس نے سڈنی سے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ٹیم سلیکشن میں مستقل مزاجی نہیں ہے۔ ’جن کرکٹرز کو ایک ایونٹ کے لئے ڈراپ کر دیا جاتا ہے وہ اگلے ہی ایونٹ میں بغیر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے اور کارکردگی دکھائے بغیر ٹیم میں شامل کر لئے جاتے ہیں اس کا سبب مختلف نوعیت کے دباو¿ ہیں۔چند مخصوص چہرے بار بار ٹیم میں واپس آ جاتے ہیں۔