• news

اقوام متحدہ بھارت اور اسرائیل کے مفادات کے لئے کشمیر ‘ فلسطین کے مسائل حل نہیں کر رہی : برمنگھم میں سیمینار

برمنگھم (ثناءنیوز) استعماری قوتوں نے ایسا جال بچھا رکھا ہے کہ مظلوم اور محکوم قوموں کے ساتھ کوئی انصاف نہ ہو سکے اقوام متحدہ کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے۔ برصغیر ایشیا میں بھارت اور مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے مفادات کے لئے فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے تیار نہیں۔ اقوام متحدہ متنازعہ مسائل کو حل کرنے میں جرات نہیں رکھتی۔ جہاں کہیں بڑی طاقتوں کے مفادات ہوں گے وہاں اقوام متحدہ کی قراردادیں راتوں رات نظور کرکے عملدرآمد ہوتا ہے مگر فلسطین اور کشمیر پر 65 سال سے منظور عالمی معاہدوں اور وعدہ پر آج تک عملدرآمد نہیں ہوا بلکہ طاقت کے بل بوتے پر انہیں دبایا اور کچلا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سویڈن کے ممتاز سکالر ریڈ سٹار اور انڈیا کے مصنف جان مارڈیل نے سٹاپ دی وار کولیشن کے زیراہتمام کشمیر اور فلسطین سے متعلق منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حقوق کو جس طرح غصب کر رکھا ہے اس سے غاصب قوتوں کو تقویت مل رہی ہے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ برطانیہ نے پیدا کیا تھا اور برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کروائے۔ فلسطین سالیڈیرٹی کے رہنما کرس نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دنیا کے امن کے لئے شدید خطرہ ہیں دونوں ممالک کو عالمی استعمار کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن