آسٹریلیا نے جاسوسی سکےنڈل پرامریکی سفیر کو طلب کرکے وضاحت مانگ لی
ویانا (اے پی پی) آسٹریلیا نے یورپی دفاتر اور سفارتخانوں کی جاسوسی کے سکےنڈل پرامریکہ کے سفیر کو طلب کرکے معاملے سے متعلق وضاحت مانگ لی ۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ کے ترجمان سینڈ لجر نے کہا کہ آسٹریلیا نے یورپی دفاتر اور سفارتخانوں کی جاسوسی کی اطلاعات پر امریکی سفیر کو طلب کر کے صورتحال کی وضاحت طلب کی۔ منگل کو امریکی سفیر ولیم ایکو نے جاسوسی سکینڈل کے بارے میں صورتحال کی وضاحت کی جاسوسی سکینڈل کی وجہ سے آسٹریلیا امریکہ تعلقات کو خطرات لاحق تھے۔ مقامی روزنامہ آسٹریچ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ الزامات ناقابل قبول ہیں، ہمیں امریکہ سے فوری وضاحت چاہئے کہ آسٹریلیا میں جاسوسی کی اطلاعات درست ہیں اور آسٹریلیا میں کسی قسم کی جاسوسی کی کارروائیاں کی گئیں۔ جرمن ہفت روزہ درسپائیگل نے رپورٹ دی تھی کہ امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے یورپی یونین کے سفارتی مشنوں میں جاسوسی کی کارروائیاں کیں۔