• news

راجستھان کی سرحد سے پاکستان داخل ہونے والا چینی گرفتار

جے پور (آن لائن) بھارتی علاقہ راجستھان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے چینی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ چیک پوائنٹ موناباﺅ کے مقام پر گذشتہ روز بی ایس ایف نے چین کے ایک شخص کو گرفتار کرکے گادرا پولیس کے حوالے کردیا جو ابھی تک حراست میں ہے۔ مذکورہ شخص نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ جیسلمیر سے سائیکل پر بارم آیا اور وہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن