خانہ کعبہ میں رمضان المبارک میں افطار کی تفصیلات
جدہ (امیر محمد خان) خانہ کعبہ میں وسعت سے قبل افطار کے وقت بچھائے جانے والے دسترخوان کی لمبائی تقریبا21 کلومیٹر سے زائد ہوتی ہے ، اس دسترخوان پر ایک اندازے کے مطابق بارہ لاکھ افراد افطار کرتے ہیں ، جس میں پچاس لاکھ کھجوریں ، اور بیس لاکھ آب زمزم کے گلاس استعمال ہوتے ہیں۔ حرم کے باہر کے احاطے میں بھی پچاس ہزار سے زائد لوگ افطار کررہے ہوتے ہیں۔