جون: پولیس کی ہلاکتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا: افغان وزارت داخلہ
کابل (اے پی پی) افغانستان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران طالبان کی کارروائیوں کے نتیجہ میں پولیس کی ہلاکتوں میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق جون 2013 ءکے دوران 299 پولیس اہلکار ‘ 753 طالبان اور 180 شہری ہلاک ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس کی زیادہ ہلاکتیں طالبان جنگجوﺅں کی جانب سے سٹرک بم دھماکوں سے ہوئیں ۔ گرمی کی وجہ سے حملوں میں اضافہ ہو ا۔ جن میں دارالحکومت کابل میں کئی اہم مقامات کو ہدف بنایا گیا۔ صدیقی نے کہا کہ گزشتہ ماہ باغیوں کے حملوں میں 180 شہری اور 305 طالبان ہلاک ہوئے۔جبکہ 15 خودکش حملہ آور گرفتار کئے گئے اور 214 زخمی ہوئے ان حملوں میں 618 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے جو زیادہ تر سڑک پر بم دھماکوں اور خودکش حملوں کا نشانہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سڑک بم دھماکوں پر قابو پانے کے لئے ایمونیم نائٹریٹ کی درآمد پر پابندی لگا دی کیونکہ یہ دھماکہ خیز مواد میں استعمال ہوتی ہے۔