ممبئی حملہ کیس: گواہوں سے جرح کی اجازت سے متعلق بھارتی مراسلہ پاکستان کو موصول
ممبئی حملہ کیس: گواہوں سے جرح کی اجازت سے متعلق بھارتی مراسلہ پاکستان کو موصول
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ممبئی حملہ کیس میں پاکستان کو گواہوں پر جرح کیلئے بھارتی مراسلہ پاکستان کو موصول ہوگا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چار گواہوں پر جرح کیلئے جوڈیشل کمشن بھارت آسکتا ہے۔ گواہوں میں دو ڈاکٹر، مجسٹریٹ اور تفتیشی ٹیم کا سربراہ شامل ہے۔ مراسلہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ کیس کی سماعت 6 جولائی ہوگی۔
ممبئی حملہ/ مراسلہ