• news

بھارتی وفد ڈیموں کے معائنہ کیلئے پاکستان پہنچ گیا، مذاکرات آج ہونگے

بھارتی وفد ڈیموں کے معائنہ کیلئے پاکستان پہنچ گیا، مذاکرات آج ہونگے

لاہور (آئی این پی) بھارتی انڈس واٹر کمشنر جی رنگا ناتھن کی قیادت میں 3رکنی وفد پاکستانی ڈیموں کے معائنے کیلئے پاکستان پہنچ گیا۔ پاکستانی انڈس واٹر کمشنر نے پاکستانی دریاﺅں پر بھارتی ڈیموں کی غیرقانونی تعمیر کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دونوں ملکوں میں باقاعدہ مذاکرات (بروز جمعرات) سے ہونگے۔ بدھ کے روز بھارتی انڈس واٹر کمشنر جی رنگا ناتھن کی قیادت میں تین رکنی وفد لاہور پہنچا جس میں 2ایڈوائزر بھی شامل ہیں۔ بھارتی وفد کا ائرپورٹ پر پاکستانی انڈس واٹر کمشنر مرزا آصف بیگ اور دیگر نے استقبال کیا۔ بھارتی وفد پاکستان کے چار روزہ دورے کے دوران منگلا، تربیلا اور غازی بروتھا ڈیم کا معائنہ کرے گا جبکہ دونوں ملکوں میں پانی اور ڈیموں کی غیرقانونی تعمیر کے حوالے سے باقاعدہ مذاکرات بھی ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پاکستانی دریاﺅں پر بھارتی ڈیموں کی تعمیر پر بھارتی وفد سے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور مذاکرات میں اس حوالے سے باقاعدہ احتجاج کیا جائے گا۔
بھارتی وفد پہنچ گیا

ای پیپر-دی نیشن