پشاور : چیک پوسٹ پر حملہ‘ جھڑپ 6 ایف سی اہلکار 10 شدت پسند جاں بحق
پشاور : چیک پوسٹ پر حملہ‘ جھڑپ 6 ایف سی اہلکار 10 شدت پسند جاں بحق
پشاور (نیوز ایجنسیاں) پشاور کے قریب ایف آ ر کے علاقہ کشن گڑھ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 6 اہلکار جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ حملے کے دوران 3 اہلکار لاپتہ بھی ہوگئے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سر چ آ پریشن شروع کر دیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کو علی الصبح ایف آر پشاور کے علاقے کشن گڑھ میں ایف سی کی چوکی پر شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں تلاش کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ادھر سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی جس میں 10 شدت پسند مارے گئے۔ دوسری جانب تحریک طالبان نے چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ٹیلی فون پر میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ حملے میں ایف سی کے 15 اہلکار مارے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے دوران تحریک طالبان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل کی رات ایف آر پشاور کے علاقہ کشن گڑھ میں شدت پسندوں کے حملے میں 6ایف سی اہلکار جاں بحق اور 8زخمی ہوئے تھے۔
پشاور/ چیک پوسٹ حملہ
چیک پوسٹ حملہ