• news

وزیراعظم نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو سرکاری ترجمان نامزد کردیا

وزیراعظم نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو سرکاری ترجمان نامزد کردیا

لاہور، اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم نوازشریف نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کو سرکاری ترجمان نامزد کردیا۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کے مطابق پرویز رشید وزیراعظم کے بھی ترجمان ہوں گے۔
کنٹرول لائن پر پاکستانی اور بھارتی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
نئی دہلی(اے پی اے ) لائن آف کنٹرول پر پاکستانی اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ‘ بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فورسز نے پونچھ سیکٹر میں جموں و کشمیر پولیس کو نشانہ بنایا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر پولیس کی ایک ٹیم لائن آف کنٹرول پونچھ سیکٹر میں گذشتہ روز مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہونےوالے درانداز کی باقیات تلاش کرکے واپس آرہی تھی کہ سرحد پار سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق نہالہ سیکٹر کے قریب تقریباً سات راﺅنڈ فائر کئے گئے تاہم کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
فائرنگ تبادلہ

ای پیپر-دی نیشن