وزیراعظم سیاسی قائدین سے خود رابطہ کرکے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینگے
وزیراعظم سیاسی قائدین سے خود رابطہ کرکے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینگے
اسلام آباد (محمد نواز رضا+ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف عوامی جمہوریہ چین کے دورے سے واپسی کے بعد پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں کے قائدین سے خود رابطہ قائم کر کے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ طورپر دعوت دیں گے۔ کانفرنس کے انعقاد کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے وفاقی وزراءپر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان قومی سلامتی کی پالیسی کے لئے پیپر تیار کر رہے ہیں‘ وہ اے پی سی کے شرکاءکو ملک میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات اور ان کے پس منظر پر بریفنگ دیں گے۔
باضابطہ دعوت