• news

امریکہ کا مصر میں فوجی اقدام کی مذمت سے گریز، فوجی ایکشن کو درپردہ واشنگٹن کی حمایت حاصل تھی: عرب تجزیہ کار

امریکہ کا مصر میں فوجی اقدام کی مذمت سے گریز، فوجی ایکشن کو درپردہ واشنگٹن کی حمایت حاصل تھی: عرب تجزیہ کار

واشنگٹن (رائٹرز+ نمائندہ خصوصی) امریکہ کی طرف سے مصر میں فوجی بغاوت کی مذمت نہیں کی گئی۔ مصر کے فوجی کمانڈر کی طرف سے حکومت کا تختہ الٹنے کے چند منٹ قبل امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے مرسی حکومت پر تنقید کی گئی تاہم فوجی بغاوت کی کسی قسم کی مخالفت نہیں کی گئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جین پساکی کا اس حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اس میں مکمل طور پر غیرجانبدار ہیں۔ دریں اثناءعرب تجزیہ کاروں کے مطابق فوجی بغاوت پر امریکہ کی طرف سے خاموشی سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس صورتحال کو درپردہ اوباما انتظامیہ کی حمایت بھی حاصل رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مرسی حکومت کے استحکام سے امریکہ علاقے میں اپنے اثر و رسوخ کو ختم ہوتا محسوس کر رہا تھا اس لئے وقتاً فوقتاً مرسی حکومت پر تنقید امریکہ کی طرف سے جاری تھی۔
عرب تجزیہ کار

ای پیپر-دی نیشن